لاہور:(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی 'کریکٹر ڈھیلا' گانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو ایک مرتبہ پھر حیران کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پاکستانیوں کی بھابھی ثانیہ مرزا کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بھارتی فلم ریڈی کے مشہور گانے کریکٹر ڈھیلا پر لپسنگ کررہی ہیں۔
ثانیہ مرزا کی جانب سے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ پہلے بچے کے دوارن ہونے پیش آنے والے مسائل،میری چھوٹی بہن 15 سال کی ہیں، بڑی بہن نے والدین سے پوچھا کہ میں گھومنے کے لیے لندن چلی جاؤں، اس پر والدین نے لکھا کہ یقیناً۔
شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار نے مزید لکھا کہ جب میں 21 سال کی ہوئی تو میں نے کہا میں سونے چلی جاؤں تو والدین نے منع کردیا جبکہ انہوں نے اسی وجہ سے گانے ’کریکٹر ڈھیلا‘ پر لپسنگ کرتے ہوئے شکوہ کیا۔
ثانیہ مرزا کی جانب سے ویڈیو کا شیئر کیا جانا تھا کہ اب تک لاکھوں صارفین کی جانب سے سراہا گیا ہے جبکہ ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کئے جارہے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ثانیہ مرزا کی دھڑ سے الگ ٹانگوں کو آرام دینے کی تصویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین چکرا کر رہ گئے تھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پاکستانیوں کی بھابھی اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے مداحوں کو ورطہ حیرت میں اس وقت مبتلا کردیا جب انہوں نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے دلچسپ کیپشن لکھا۔
ثانیہ مرزا نے اپنی تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک جگہ پوز بنا کر بیٹھی ہوئی ہے تاہم ان کے جسم کا نچلا حصہ نظر نہیں آرہا جب کہ ساتھ ہی ایک طرف نقلی ٹانگیں رکھی ہوئی ہیں جو کہ دراصل مجسمےکا نچلا دھڑ تھا۔
قومی کرکٹر کی اہلیہ نے تصویر کے ساتھ کیپشن دیا کہ میں نے سوچا کہ اپنی ٹانگوں کو تھوڑا سا وقفہ دے دوں۔
بھارتی ٹینس سٹار کی اس دلچسپ پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ و مزاح سے بھرپور تبصرے کئے گئے ۔
واضح رہے کہ ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنے چاہنے والوں کو کسی نہ کسی طرح خود کے ساتھ جوڑے رکھنے کے لئے کچھ نہ کچھ کرتی رہتی ہیں۔