لاہور: (دنیا نیوز) عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار نواک جوکووچ آئندہ ماہ ٹورنامنٹ انڈین ویلز سے آؤٹ ہو گئے، آرام کرنے کے لیے فیصلہ کیا گیا، پرستاروں سے معذرت بھی کر لی۔
امریکا میں ہونے والے ٹینس کے میگا ایونٹ ’’ انڈین ویلز ‘‘ کی تیاریاں جاری ہیں، دنیا کے نمبر ون کھلاڑی نواک جوکووچ نے ٹورنامنٹ میں شرکت سے معذرت کر لی۔
اپنے مختصر بیان میں انہوں نے کہا کہ باڈی کو آرام دینے کے لیے فیصلہ کیا گیا، ساتھ ہی اپنے مداحوں کو "سوری" بھی کہہ دیا جنہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔