سڈنی:(دنیا نیوز)سابق عالمی نمبر ایک ویمن ٹینس سٹار ناؤمی اوساکا کی 'مونا لیز' کی تصویر والے لباس میں سڈنی آمد توجہ کا مرکز بن گئی۔
جاپان سے تعلق رکھنے والی ناؤمی اوساکا سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم ’’آسٹریلین اوپن‘‘ کھیلنے سڈنی پہنچ گئی ہیں ۔
24سالہ جاپانی سٹار پلیئر پہلے گرینڈ سلیم ’’آسٹریلین اوپن‘‘ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گی ،ٹینس سٹار کی آمد پر ان کے لباس کی دھوم مچ گئی ، کرسمس ڈے کے بعد مونا لیزا کی تصویر والی ہُڈی کو میڈیا نے خاص کوریج دی۔
واضح رہے کہ 2022 کا ٹینس سیزن کا افتتاحی ایونٹ 17 جنوری سے شروع ہونے جارہا ہے۔