بینظیر بھٹو نیشنل ٹینس چیمپئن شپ سنگلز کا ٹائٹل مزمل مرتضیٰ کے نام

Published On 19 December,2021 05:11 pm

کراچی:(دنیا نیوز)بینظیر بھٹو نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کےسنگلز کیٹگری کا ٹائٹل مزمل مرتضیٰ نے پانے نام کرلیا۔

بینظیر بھٹو نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کے مقابلے ہوئے جن میں سنگلز کیٹگری کے مقابلے فائنل میں محمد شعیب کو 6-4، 4-6، 6-3سے شکست دی۔

ویمنز سنگلز کا فائنل اوشنا سہیل کے نام رہا ،سارہ محبوب کو 6-3، 6-1سے شکست ہوئی ،مینز ڈبلز کا ٹائٹل عقیل خان اور محمد عابد نے جیتا ، ہیرا عاشق اور یوسف علی کو 6-3، 6-0سے شکست دی۔

گرلز انڈر 18کا فائنل آمنہ علی نے جیتا ،بوائز انڈر 18کا ٹائٹل عبداللہ عدنان کے نام رہا ،انڈر 14بوائز کا فائنل محمد سالار نے جیتا ۔

اختتامی تقریب میں سینیٹر تاج حیدر اور سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
 

Advertisement