لاہور: (دنیا نیوز) سربین ٹینس سٹار نواک جوکووچ کی آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی، سٹار کھلاڑی کوویڈ ویکسینیشن پروٹوکول پر تحفظات کا شکار ہیں۔
20 مرتبہ گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے والے سٹار کھلاڑی کے والد نے ٹی وی انٹرویو میں اس بات کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاید نواک جوکووچ آسٹرلین اوپن میں شرکت نہ کرسکیں۔ دوسری جانب ایونٹ انتظامیہ کی جانب سے واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ویکسینیشن کے معاملے پرکوئی بلیک میل نہیں کرسکتا۔
سٹار کھلاڑی کی جانب سے اب تک اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ وہ کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں یا نہیں۔