ٹینس سٹار رافیل نڈال کورونا وائرس میں مبتلا

Published On 20 December,2021 04:46 pm

میڈرڈ:(دنیا نیوز)ہسپانوی ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے رافیل نڈال نے کہا کہ ابوظہبی سے واپسی پر میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد خود کو گھر تک محدود کردیا ہے اور جن لوگوں سے ملا تھا ان کو بھی اطلاع کردی ہے۔

ہسپانوی ٹینس سٹار کا مزید کہنا تھا کہ کئی دن ابوظہبی میں گزار کر اسپین پہنچے تھے اور اگلے ہفتے میچ کھیلنے آسٹریلیا جانے والے تھے۔
 

Advertisement