کینبرا: (دنیا نیوز) ٹینس کی کم عمر یو ایس چیمپئن ایما راڈوکانو Emma Raducanu کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر پہلے گرینڈ سلیم ’’آسٹریلین اوپن‘‘ میں نمائندگی سے محروم ہو گئیں۔
سڈنی میں سترہ جنوری سے شروع ہونے والے ٹینس سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم ’’آسٹریلین اوپن‘‘ میں اسٹار کھلاڑیوں کی عدم شرکت توجہ کا مرکز بن گئی۔
برطانیہ کی کم عمر چیمپئن کھلاڑی ایما راڈو کانو Emma Raducanuکورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر میگا ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔
انگلش ٹینس سٹار کا گذشتہ ماہ دبئی میں کھیلی گئی مبادلہ ورلڈ چیمپئن شپ کے دوران کورونا کا شکار ہوئی تھیں۔