انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھی روس کی رکنیت معطل کردی

Published On 02 March,2022 10:34 am

لندن: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھی روس کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے رکنیت معطل کردی، یوکرینی کھلاڑی سویٹولینا نے روسی حریف پوٹا پوا کے خلاف مشروط شرکت پر رضامندی ظاہر کر دی۔

یوکرین پر جنگ مسلط کرنے کی سزا میں اضافہ ہونے لگا، انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے روس اور بیلاروس کی ٹینس رکنیت معطل کر دی گئی، ساتھ ہی دونوں ملکوں میں کسی بھی ٹینس ایونٹ کے انعقاد پر پابندی لگا دی۔

دوسری جانب یوکرینی کھلاڑی سویٹولینا نے روسی حریف پوٹا پوا کے خلاف نیوٹرل فلیگ میں کھیلنے کی شرط پر میچ کی رضامندی ظاہر کر دی۔
 

Advertisement