ایشیا ہاکی کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان

Published On 26 April,2022 05:42 pm

کراچی: (عباد اللہ) ایشیا ہاکی کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، میگا ایونٹ 23 مئی سے انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں شروع ہوگا

ایشیا ہاکی کپ کے لئے ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا، پول اے میں بھارت، جاپان، پاکستان، انڈونیشیا شامل ہیں جبکہ پول بی میں ملائیشیا، کوریا، عمان اور بنگلا دیش شامل ہیں۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 23 مئی کو روایتی حریف بھارت کے ساتھ کھیلے گا، قومی ہاکی ٹیم کا دوسرا میچ 24 مئی کو انڈونیشیا کیساتھ ہوگا، تیسرا میچ 26 مئی کو جاپان کیساتھ کھیلے گا۔
 

Advertisement