لندن:(دنیا نیوز) برطانوی سابق ٹینس سٹار بورس بیکر کو اڑھائی برس قید کی سزا سنا دی گئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بورس بیکر 2017 میں دیوالیہ ہوگیا تھا، سابق ٹینس سٹار نے جرمنی میں ایک گھر ڈیکلیئر نہیں کیا تھا۔
خبر ایجنسی کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ بورس بیکر کے ایک کمپنی میں شیئرز تھے جو ڈیکلیئر نہیں کیے، بیکر 6 بار گرینڈ سلام جیت چکے ہیں۔