لندن:(دنیا نیوز) برطانوی رکن پارلیمنٹ نادیہ ویٹوم نے بورس جانسن کے دورہ بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کئی سوالات اٹھا دیے۔
نادیہ ویٹوم نے مدعہ اٹھایا کہ بورس جانسن نے دورہ بھارت کے دوران جس کمپنی کے بلڈوزر میں بیٹھ کر تصویر بنوائی، اسی کمپنی کے بلڈوزر مسلمانوں کے گھر مسمار کرنے کے لیے استعمال ہوئے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا وزیر اعظم نے مسلمانوں کے گھروں کی مسماری کا معاملہ مودی کے سامنے اٹھایا، اگر نہیں اٹھایا تو کیوں؟ کیا بورس جانسن کے دورہ بھارت سے مودی کی شدت پسند حکومت کو تقویت نہیں ملی۔
نادیہ ویٹوم کے سوال پر حکومتی نمائندے نے بھارتی ظلم و ستم کی مذمت کی تاہم جواب دینے سے گریز کیا۔