'کے ٹو' سر کرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون بننے کیلئے نائلہ کی چوٹی کی طرف پیش قدمی

Published On 19 July,2022 12:50 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بننے کا عزم لیے نائلہ کیانی نے اپنی پیش قدمی کا آغاز کردیا اور وہ چوٹی کے کیمپ ون پر پہنچ چکی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں رہائش پذیر پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے کے ٹو بیس کیمپ سے سمٹ کیلئے سفر شروع کیا تھا۔

نائلہ کیانی کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بننے کا عزاز حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

نیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کی اونچائی 8،611 میٹر ہے، نائلہ کیانی ایڈوانس بیس کیمپ کو کراس کرنے کے بعد 6900 میٹر بلندی پر اس کے کیمپ ون تک پہنچیں۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگر موسمی حالات ٹھیک رہے تو نائلہ کیانی 22 یا 23 جولائی تک کے ٹو سر کرسکتی ہیں۔