راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی 5 ارکان اسمبلی کو غائب کرنے کی دھمکی سیاسی غنڈہ گردی ہے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی 5 ارکان اسمبلی کو غائب کرنے کی دھمکی سیاسی غنڈہ گردی کا ثبوت ہے، ارکان اسمبلی کو اٹھایا جانا اورخرید وفروخت جمہوریت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دے گی۔
رانا ثناء اللہ کی 5 MPA کو غائب کرنے کی دھمکی سیاسی غنڈہ گردی کا ثبوت ہے۔ممبروں کا اٹھایا جانا اور خرید وفروخت جمہوریت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیگی۔چوہدری پروز الٰہی نئے وزیراعلی پنجاب ہونگے۔ڈالر 218، تباہ حال معیشت کی کسی کو فکر نہیں۔سیاسی استحکام نہ آیا تو جھاڑو پھر جائے گا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 19, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی نئے وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے، ڈالر 218 روپے کا ہوگیا، معیشت تباہ حال ہے لیکن کسی کو فکر نہیں، ملک میں سیاسی استحکام نہ آیا توجھاڑو پھر جائے گی۔