راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جولائی میں مزید مہنگائی سیاسی بحران میں اضافہ کرے گی۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک آئی ایم ایف کا حکم نامہ اور گرے لسٹ سے نہیں نکلے جبکہ سپر ٹیکس بھی غریبوں پر منتقل ہوگیا ہے۔
جولائی میں مزید مہنگائی سیاسی بحران میں اضافہ کرے گی ۔ابھی تکIMFکا حکم نامہ اور گرے لسٹ سے نہیں نکلے۔سپر ٹیکس بھی غریبوں پر منتقل ہوگیا ہے۔لوگ گھریلو سامان بیچ رہے ہیں اور بچوں کو اسکول سے اٹھا رہے ہیں۔مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کی ماری عوام کو سڑکوں پر نکلنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 29, 2022
شیخ رشید نے مزید کہا کہ لوگ گھریلو سامان بیچ رہے ہیں اور بچوں کو اسکول سے اٹھا رہے ہیں، مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کی ماری عوام کو سڑکوں پر نکلنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔