راولپنڈی:(دنیا نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت اپنے کیسز ختم، مخالفین پر دہشت گردی کے جھوٹے کیسز بنا رہی ہے، ن کی جگہ ش کو لانا ماسٹر پلان تھا، ساری قوم کی نظریں اب سپریم کورٹ کی طرف ہیں، اگر فیصلہ سڑکوں پر ہونا ہے تو 45 دنوں میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے شیخ رشید نے لکھا کہ آج پھر 24 روپے پٹرول اور 60 روپے ڈیزل بڑھایا گیا ہے، وزیراعظم نے کل کہا پٹرول کی قیمت بڑھانے کی سمری مسترد کردی تاکہ لوگ سوجائیں اور پٹرول پمپس پر نہ جائیں، عوام صبح اٹھیں تو انہیں یہ تیسرا ٹیکہ لگ چکا ہو جس سے انکی زندگی مزید مشکل ہوجائے گی، حکومت اپنے کیسز ختم اور مخالفین پر دہشت گردی کے جھوٹے کیسز بنا رہی ہے، ساری قوم کی نظریں اب سپریم کورٹ کی طرف ہیں، اگر فیصلہ سڑکوں پر ہونا ہے تو فیصلہ 45 دنوں میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
نون کی جگہ ش کو لانا ماسٹر پلان تھا۔ن لیگ صرف ٹی وی شو کے لیے ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر اعلامیہ کی سازش میں مجھے گھسیٹ کر معاملے کو دوبارہ زندہ کر رہے ہیں۔ہر میٹنگ کے منٹس ہوتے ہیں اور اس کی پریس ریلیز سب کی منظوری سے جاری ہوتی ہے۔حالات کی سنگینی پر میں عنقریب سپریم کورٹ جا سکتا ہوں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 16, 2022
ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ نون کی جگہ ش کو لانا ماسٹر پلان تھا، ن لیگ صرف ٹی وی شو کے لیے ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر اعلامیہ کی سازش میں مجھے گھسیٹ کر معاملے کو دوبارہ زندہ کر رہے ہیں، ہر میٹنگ کے منٹس ہوتے ہیں اور اس کی پریس ریلیز سب کی منظوری سے جاری ہوتی ہے، حالات کی سنگینی پر میں عنقریب سپریم کورٹ جا سکتا ہوں۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید لکھا کہ آصف زرداری غیر ملکی ایجنڈے پر لنگڑی لولی قومی اسمبلی سے خوفناک کام لینے والے ہیں، امپورٹد اور چور دروازے کی اسمبلی میں بجٹ پر تقریر کرنے والا کوئی نہیں، پنجاب اسمبلی میں منحرف اراکین غیر آئینی بجٹ پاس کر رہے ہیں، غیر آئینی فیصلے، معیشت کی تباہی پر ملک عنقریب بہت بڑے فیصلے کا منتظر ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ قومی اسمبلی میں گرینڈ لوٹے، گولڈن لوٹے کو اپوزیشن لیڈر بنا دیا، کل صوبائی اسمبلی میں آئین کی تضحیک، طاقت اور پولیس کا استعمال ہوا جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، گھی مل رہا ہے نہ ہی آٹا اور چینی، لوگ چیخ چلا رہے ہیں، انکو عوام کی کوئی فکر نہیں اور یہ سمجھتے ہیں انکا اقتدار طویل ہے، وقت ثابت کرے گا خاص مقصد کیلئے حکومت لائی گئی اور سامراج کا ایجنڈا ان سے پورا کرانا تھا۔