انگلینڈ میں ویمن فٹبال سپر لیگ ایک ہفتہ تاخیر کے بعد شروع

Published On 16 September,2022 07:11 pm

لندن: (دنیا نیوز) انگلینڈ میں ویمن فٹبال سپر لیگ ایک ہفتہ تاخیر کے بعد شروع ہو گئی، میچز کی ریکارڈ ٹکٹ فروخت ہو گئیں، دفاعی چیمپئن چیلسی کا مقابلہ اتوار کو لیورپول سے ہو گا۔

انگلش میدانوں پر ویمن فٹبال کا میلہ سج گیا، آنجہانی ملکہ برطانیہ کے انتقال کی وجہ سے ایک ہفتہ تاخیر کا شکار ویمن سپر لیگ شروع ہو گئی، جس کی ریکارڈ ٹکٹیں فروخت ہوئی ہیں، پانچ بار کی چیمپئن ٹیم چیلسی اپنے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے لیور پول کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔
 

 
Advertisement