ملکہ برطانیہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 96 توپوں کی سلامی

Published On 09 September,2022 06:14 pm

لندن:(دنیا نیوز) ملکہ برطانیہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 96 توپوں کی سلامی دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن کے کارڈیف کیسل سے توپوں کی سلامی کا آغاز کیا گیا، اس موقع پر برطانوی پرچم سر نگوں رہا۔

ایک سو چار رائل آرٹلری رجمنٹ نے برطانیہ بھر میں ملکہ برطانیہ کو توپوں کی سلامی دی، 96 توپوں کی سلامی ملکہ الزبتھ کے 96 سالہ عرصہ حیات کی یاد میں دی گئی۔
 

Advertisement