انٹرنیشنل کبڈی پلیئر مزمل بوٹا ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے

Published On 18 September,2022 09:48 pm

فیصل آباد:(دنیا نیوز) پاکستان کے انٹرنیشنل کبڈی پلیئر مزمل بوٹا ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے چک 73 گبیاں سے تعلق رکھنے والے کبڈی کھلاڑی مزمل بوٹا کو پشاور کیمپ کے دوران ہارٹ اٹیک ہوا، وہ ایئر فورس کی طرف سے کھیلتے تھے۔

مزمل بوٹا نے بھارت سمیت مختلف ممالک کے خلاف میچز کھیلے، ان کی نمازہ جنازہ پیر کو پشاور میں ادا کی جائے گی، مزمل بوٹا کی میت نمازہ جنازہ ادا کرنے کے بعد فیصل آباد روانہ کی جائے گی۔