ای سپورٹس لیگ ختم، ٹیم ہاٹ شاٹ مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

Published On 18 October,2022 12:22 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کی سب سے بڑی ای سپورٹس لیگ کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔

ای سپورٹس لیگ کے فائنل راؤنڈ میں 12 ٹیموں نے شرکت کی، ٹیم ہاٹ شاٹ مسلسل دوسری بار ایف ایف پی ایل چیمپئن بن گئی ہے۔

 

فاتح ٹیم کو 35 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی، فاتح ٹیم تھائی لینڈ میں ورلڈ سیریز میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔ لیگ کے اختتامی سیشن میں حکام کا کہنا تھا کہ ای سپورٹس لیگ کا مقصد پاکستان میں نوجوانوں کے لیے ای گیمنگ کے بہترین مواقع فراہم کرنا ہے۔