لاہور:(دنیا نیوز) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آل شریف کی کرپشن کی داستانیں اب گھر گھر دیکھی اور سنی جائیں گی، نیٹ فلیکس پر بننے والی ڈاکومنٹری میں شریف خاندان کی کرپشن کے چرچے ہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ مفرور نواز شریف کا عالمی کرپٹ ہونے کا ایک ثبوت یہ بھی کہ اسکی کرپشن کی داستانیں نیٹ فلیکس پر چلیں گی، چوروں اور لٹیروں کی رسوائی کا ساز و سامان اب نیٹ فلیکس پر بھی آنے والا ہے، مریم صفدر کہتی تھی کہ ویڈیو کبھی دفن نہیں ہوتی، اب انکی کرپشن سے بھری وڈیوز کا نظارہ پوری دنیا کرے گی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نوازشریف کی کرپشن کے چرچے پہلے بین الاقوامی یونیورسٹیز میں تھے اب نیٹ فلیکس پر ہونگے، بھکاری اعظم اور کرپشن کی بے تاج بادشاہ شریف فیملی کی ڈاکومنٹری فلم ریلیز ہونے والی ہے۔