لاہور: (دنیا نیوز)مشیر داخلہ و اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ 13 جماعتی کرپٹ اتحاد کو کپتان نے دن میں تارے دکھا دیئے، ثابت ہوگیا کہ قوم کندھے سے کندھا ملا کر عمران خان کیساتھ کھڑی ہے۔
ضمنی انتخابات کے نتائج پر اپنے ردعمل میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ کراچی سے خیبر تک کپتان کا بلا چلا، صرف پی ٹی آئی قومی پارٹی ہے باقی سب جماعتیں علاقائی سطح تک محدود ہوگئیں، پی ڈی ایم کی وقتی محلاتی سازشوں اور اقتدار نے انکا سیاسی جنازہ نکال دیا ہے۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ سرکار کو آئینہ دکھانے پر ہم قوم کے شکرگزار ہیں، پی ڈی ایم حق اقتدار کھو چکی ہے، ملکی مسائل کا حل صرف نئے انتخابات ہیں، پی ڈی ایم نے اب بھی ہوش کے ناخن نہ لئے تو اسکی داستان تک نہ رہے گی داستانوں میں۔