کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ این اے 237 میں دھاندلی کے کئی واقعات سامنے آئے، پیپلزپارٹی اور پولیس دونوں ملکر دھاندلی میں مصروف رہے۔
ضمنی الیکشن کے حوالے سے اپنے بیان میں عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن صرف بیانات تک محدود ہے، ای سی پی کی زبان اور نوٹس دونوں حکمران جماعت کے لیے ناکارہ ہیں، الیکشن کمیشن ایک بار پھر بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی کوشش ہے اپنے کمیشن والے امیدوار کو کامیاب کرائیں، ہر انتخابات میں الیکشن کمشن بے بس اور ناکام نظرآتا ہے، موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے ہوتے ہوئے شفاف انتخابات ایک خواب ہیں، تمام تر سازشوں ملی بھگت سے دھاندلی کے باوجود ہم جیت رہے ہیں۔