نوازشریف آسانی سےواپس نہیں آئینگے، بیک ڈور مذاکرات ہمیشہ ناکام ہوئے: شیخ رشید

Published On 18 October,2022 10:49 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بیک ڈور مذاکرات ہمیشہ ناکام ہوئے ہیں، ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ جتنی مشکل سے نواز شریف باہر گئے اُتنی آسانی سے واپس نہیں آئیں گے، وزراء کی تعداد 76 جس میں 20 بے محکمہ ہیں، 25 نے گوشوارے جمع نہیں کروائے۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ گردشی قرضہ ہو شرباء سطح تک پہنچ گیا ہے، اکتوبر نومبر میں آر پار ہو کے رہے گا۔


 

Advertisement