راولپنڈی: (دنیا نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک تعیناتی نے ملک کا سیاسی نظام جام کر رکھا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی خواہش ردی کی ٹوکری میں جائےگی، پوری امید ہے آرمی چیف کا فیصلہ میرٹ پر ہوگا۔
ایک تعیناتی نےملک کاسیاسی نظام جام کررکھا ہے۔نواز شریف اورآصف زرداری کی خواہش ردی کی ٹوکری میں جائےگی۔پوری امید ہےفیصلہ میرٹ پرہوگا۔ملک میں آنےاور جانےکےلیےبھی ڈیل کی جاتی ہے۔وزیراعظم کےدفتر کی سیکریسی محفوظ نہیں توDچوک کیسےمحفوظ ہوگانوازشریف ڈیل کےمنتظر،شہبازشریف ڈھیل ہی ڈھیل ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 11, 2022
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں آنےاور جانے کیلئے بھی ڈیل کی جاتی ہے، نواز شریف ڈیل کے منتظر اور شہباز شریف ڈھیل ہی ڈھیل ہے۔
آڈیو لیکس سے متعلق سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ وزیراعظم کے دفتر کی رازداری محفوظ نہیں تو ڈی چوک کیسے محفوظ ہوگا؟۔