راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ڈیل مکمل ہوگئی، کیس ختم ہوگئے، صرف انتخاب سے بھاگنا ہے جو ممکن نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل ایک دوسرے کو طعنے دے رہے ہیں، ماری عوام گئی ہے، موڈیز کی طرف سے پاکستان کی ریٹنگ کم ہوگئی ہے، 24 اکتوبر کو نیب کو بتاؤں گا کہ نوازشریف نے بلڈنگ ون ہائیڈ پارک47.5 ملین پاؤنڈ میں بیچی، بلڈنگ ون ہائیڈ پارک بیچنے کے بعد برطانیہ این سی اے خریدار کیخلاف ایکٹو ہوگیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ برطانیہ این سی اے خریدار کے خلاف ایکٹو ہونے پرسپریم کورٹ کو مداخلت کرنی پڑی۔
ڈیل مکمل ہوگئی،کیس ختم ہوگئے،صرف انتخاب سےبھاگنا ہےجوممکن نہیں۔ڈارمفتاح ایک دوسرےکوتعنےدے رہےہیں،ماری عوام گئی ہے۔مودی کی ریٹنگ کم ہوگئی۔24اکتوبرنیب کوبتاؤں گانوازشریف نےبلڈنگ ون ہائیڈپارک47.5ملین پاؤنڈ میں بیچی،جس سے برٹشNCAخریدار کےخلاف ایکٹوہوگیااورسپریم کورٹ کومداخلت کرنی پڑی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 7, 2022