راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تعیناتی،تنزلی یا چھاؤنی ڈالنی ہے 15 نومبر تک فیصلے ہو جائیں گے، سائفر جلایا نہیں ابھی چرایا ہے، جو وزارت خارجہ سے مل جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ سامراجی ایمبسڈروں کے گھر جاتے ہیں اور ان کے منہ میں کیک ڈالتے ہیں، نوازشریف ان ویٹنگ، مریم ڈار کو کلین چٹ ڈیل کا حصہ ہے، عمران خان کے خلاف سائفرکا حکومتی بیانیہ اس کےحق میں گیا۔
حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہوگئی۔تعیناتی،تنزلی یا چھاؤنی ڈالنی ہے15نومبر تک فیصلےہوجائیں گے۔ابھی توآڈیو ویڈیو سےبحران آیا ہے،عوام سڑکوں پر آئےتوبھونچال آئےگا۔قوم نےفیصلہ کرناہے،سراٹھا کےجینا ہےیا سیاسی کیڑےمکوڑوں کی طرح جیناہے۔حکمران عوام کےگھیرے میں آگئےہیں،اب بھاگ نہیں سکیں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 1, 2022
انہوں نے مزید لکھا کہ حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے، تعیناتی، تنزلی یا چھاؤنی ڈالنی ہے 15 نومبر تک فیصلے ہو جائیں گے، ابھی تو آڈیو ویڈیو سے بحران آیا ہے، عوام سڑکوں پر آئے تو بھونچال آئے گا۔
شیخ رشید نے کہا ہے کہ قوم نے فیصلہ کرنا ہے سر اٹھا کے جینا ہے یا سیاسی کیڑے مکوڑوں کی طرح جینا ہے، حکمران عوام کے گھیرے میں آ گئے ہیں اب بھاگ نہیں سکیں گے۔