راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آڈیو، ویڈیو ،سائفر غریب کا مسئلہ نہیں،سیاسی تناؤ کسی طرف بھی جاسکتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مہنگائی مزید 30 فیصد بڑھ گئی، آڈیو ویڈیو لیک اور سائیفر غریب کا مسئلہ نہیں۔
انہوں نے پیغام میں کہا ہے کہ امید ہے 10 اکتوبر کو لانگ مارچ کی تاریخ کا بگل بج جائے گا پھر راج کرے گی خلق خدا۔
مہنگائی مزید30٪ بڑھ گئی ہے۔آڈیو ویڈیو سائیفر غریب کا مسئلہ نہیں۔امید ہے10 اکتوبر کو لانگ مارچ کی تاریخ کا بگل بج جائے گا،پھر راج کرے گی خلق خدا۔سیاست کا تناؤ اور ٹکراؤ کسی طرف جاسکتا ہے۔حکومت ضمنی الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔سائیفر حقیقت تھا اس لیےقومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں لایاگیا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 8, 2022
ان کا کہنا ہے کہ سیاست کا تناؤ اور ٹکراؤ کسی طرف بھی جاسکتا ہے، حکومت ضمنی الیکشن سے بھاگ رہی ہے، سائفر حقیقت تھا اس لیےقومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں لایا گیا۔