راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پوری امید ہے اس اتوار کے بعد عمران خان لانگ مارچ کی کال دے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے لکھا کہ آج عمران خان کو جلسے میں کہا ہے کہ آر کرو یا پار، اب یا کبھی نہیں اور دیر نہ کرو، جب انصاف مرجاتا ہے تو انتقام جنم پاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آل شریف نے انصاف کو نیلام گھر میں سجا دیا ہے، حکومت نے اپنے کیسز ختم کرا کے اپنی سیاسی قبر کھو دی ہے، چوروں کے کیسز کے پیچھے بڑے فیس اور دستانے پہنے ہوئے ہاتھ ہیں جوڈیل اورڈھیل کروا رہے ہیں۔
چوروں کے کیسز کے پیچھے بڑے فیس(Face)اوردستانے پہنےہوئےہاتھ ہیں جوڈیل اورڈھیل کروا رہےہیں۔بڑا ڈاکو ہی بڑاحکمران ہےانصاف اورقانون غریب کےلیے ہے۔پاکستان میں آل شریف کی منی لانڈرنگ کے آگے انصاف بھی شرمندہ ہےشریف خاندان کےکنفرم کیسزمیں بریت کی وجہ سےعمران خان کی کال کوایندھن ملےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 13, 2022
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ بڑا ڈاکو ہی بڑا حکمران ہے، انصاف اور قانون غریب کیلئے ہے، پاکستان میں آل شریف کی منی لانڈرنگ کے آگے انصاف بھی شرمندہ ہے، شریف خاندان کے کنفرم کیسز میں بریت کی وجہ سےعمران خان کی کال کو ایندھن ملے گا۔