قانون نواز کو پاکستان لائے گا یا مزید مجرموں کو بھگائے گا، انتظار کریں: شیخ رشید

Published On 12 October,2022 01:49 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ن لیگ کی خواہش کی تعیناتی نہ ہونے پر اس کی پارٹنرشپ ٹوٹ سکتی ہے، قانون نواز کو پاکستان لائے گا یا مزید مجرموں کو بھگائے گا، انتظار کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں سابق شیخ رشید نے کہا کہ قانون نواز شریف کو پاکستان لائے گا یا مزید مجرموں کو بھگائے گا، انتظار کریں، نیب کی ترمیم سے چوروں کو کھلی چھٹی اور انصاف کو سزائے موت ہوگئی ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ن لیگ کی خواہش کی تعیناتی نہ ہونے پر اس کی پارٹنر شپ ٹوٹ سکتی ہے، موڈیز نے پانچ اور بینکوں کی ریٹنگ کم کردی ہے، حالات خراب ہوئے تو سیاست اور سیاست دان نرغے میں آسکتے ہیں۔