راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک کمیشن خوروں کی منڈی اور چور چور بین الاقوامی نعرہ بن گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپنے کیسز ختم، غریب ختم، بجلی غائب، گیس غائب، زرمبادلہ کے ذخائرکم اور کاروبار ٹھپ ہے، مطلوبہ نتائج نہ ملنے پرلانے والے بھی پشیمان ہیں۔
اپنے کیسزختم اورغریب ختم۔بجلی غائب گیس غائب زرمبادلہ کےذخائرکم اورکاروبار ٹھپ ہے۔مطلوبہ نتائج نہ ملنے پرلانے والےبھی پشیمان ہیں۔ملک کمیشن خوروں کی منڈی بن گیا ہے۔چور چور بین الاقوامی نعرہ بن گیا ہے۔انڈیااسرائیل سےتعلقات اور برطانیہ سےپاکستانیوں کاعنقریب ڈی پورٹ ہوناخفیہ معاہدےہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 14, 2022
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ انڈیا اسرائیل سے تعلقات اور برطانیہ سے پاکستانیوں کا عنقریب ڈی پورٹ ہونا خفیہ معاہدے ہیں۔