ضمنی الیکشن: این اے 237 کراچی کے نتائج سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

Published On 18 October,2022 10:42 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے این اے 237 میں ضمنی انتخاب کے نتائج کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی رہنما حکیم بلوچ کی کامیابی کو چیلنج کیا ہے، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما علی زیدی نے درخواست دائر کی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے درخواست میں کہا ہے کہ این اے 237 میں بدترین دھاندلی کی گئی، حلقے میں پی پی کارکنوں نے جعلی ووٹ ڈالے

علی زیدی کی جانب سے دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ حلقے میں دھاندلی سے متعلق الیکشن کمیشن کو شکایات بھی کیں، دھاندلی اور دیگر شکایات پر شفاف تحقیقات کا حکم دیا جائے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن، سندھ حکومت اور حکیم بلوچ کو فریق بنایا گیا ہے۔
 

Advertisement