لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے کالجز میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ کالجز میں کھیلوں کے ٹورنامنٹس کا انعقاد کرایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اس موقع پر چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے ذریعے مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیں گے، پرنسپل کی اے سی آر کو کالج میں سپورٹس سرگرمیوں کے انعقاد سے مشروط کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں فنڈز کے شفاف استعمال کے لئے اصلاحات کی جائیں گی، کالجز میں ضروری سہولتوں کی فراہمی اورعدم دستیاب سہولتوں کی نشاندہی کے لئے آئی ٹی ونگ قائم کیا جائے گا۔