کینسرمیں مبتلاء لیجنڈ فٹبالر پیلے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

Published On 04 December,2022 02:13 am

برازیلیا : (ویب ڈیسک ) فٹ بال کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار ہونے والے برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پیلے کو کیمو تھراپی کے متوقع نتائج نہ آنے پر تشویشناک حالت میں ہسپتال کے خصوصی نگہداشت وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیلے کو کینسر کے علاج کے دوران کیموتھراپی سے مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونے پر نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کیا گیا۔

82 سالہ پیلے کو رواں ہفتے کینسر کے علاج کا جائزہ لینے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا اور بعد ازاں انفیکشن تشخیص ہوا۔

جمعہ کے روز سامنے آنیوالی میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پیلے کو دی گئی اینٹی بائیوٹک سے مثبت اثر ہوا ہے اور حالت بہتر ہے۔