شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے نئے شو کا پرومو جاری کر دیا گیا

Published On 11 December,2022 08:58 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے نئے پروگرام کا پرومو جاری کر دیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شعیب ملک نے اپنے اکاؤنٹ سے ‘دی مرزا ملک شو’ کا پرومو شیئر کیا ہے جس میں ٹینس سٹار ثانیہ مرزا بھی ان کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔

پرومو میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا اپنے پروگرام میں مہمانوں کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔ مہمانوں میں ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ، عدنان صدیقی اور وسیم بادامی شامل ہیں۔

’دی مرزا ملک شو‘ پروگرام پاکستان کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نشر کیا جائے گا۔