لاہور : ( ویب ڈیسک ) فیفا ورلڈ کپ 2022 کے پلیئر آف ٹورنامنٹ اور میگا ایونٹ کی فاتح ارجنٹائن ٹیم کے کپتان لیونل میسی نے اپنی ریٹائرمنٹ کی خبروں کو مسترد کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 35 سالہ معروف فٹبالر لیونل میسی نے قطر میں منعقدہ فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد تصدیق کی کہ وہ فی الحال ریٹائرمنٹ نہیں لے رہے اور اپنی قومی ٹیم ارجنٹائن کیلئے مزید کچھ عرصہ چیمپین کی طرح کھیلنا جاری رکھیں گے۔
Lionel Messi: "I am not retiring from the Argentina national team. I want to continue playing as a champion." Via interview with @gastonedul. pic.twitter.com/KHaPxNHNnv
— Roy Nemer (@RoyNemer) December 18, 2022
واضح رہے کہ اس سے قبل معروف فٹبالر کے بارے خبریں زیر گردش تھیں کہ قطر میں منعقدہ ورلڈ کپ انکے کیریئر کا آخری میگا ایونٹ ہوگا۔
یاد رہے کہ میسی نے 2016 میں ارجنٹائن کی کوپا امریکہ فائنل میں چلی کے ہاتھوں شکست کے بعد بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی ، لیکن کچھ عرصہ بعد انہوں نے اپنا فیصلہ تبدیل کر کے ٹیم کو دوبارہ جوائن کیا۔