لیونل میسی کا فٹبال ورلڈ کپ 2022 میں شاندار اعزاز

Published On 18 December,2022 09:37 pm

دوحہ: (دنیا نیوز) قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 میں ارجنٹینا کے سٹار فٹ بالر لیونل میسی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔

فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میچ میں فرانس کے خلاف پہلا گول کرنے والے لیونل میسی فٹ بال ورلڈ کپ میں گروپ سٹیج سے فائنل تک ہر میچ میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

ارجنٹائن کے سپر سٹار فٹ بالر نے میچ کے 23 ویں منٹ میں پنلٹی کک پر گول کیا، فٹبال ورلڈ کپ میں ان کا یہ چھٹا گول تھا، اس طرح وہ ورلڈ کپ کے ٹاپ سکورر بھی بن گئے۔
 

Advertisement