قطر : فٹبال ورلڈکپ میں اب تک ہونیوالے شاندار گول

Published On 16 December,2022 12:21 pm

لاہور : (جہانزیب ظفر) فٹبال کے بڑے معرکے میں فرانس ٹائٹل کا دفاع کرے گا یا میسی کی ٹیم ارجنٹائن فاتح قرار پائے گی، سب کو میگا ایونٹ کے فائنل کا بے صبری سے انتظار ہے ۔

قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں کھلاڑیوں کے حیرت انگیز گولز نے جہاں کھیل کا مزہ دوبالا کیا ، وہیں کئی کھلاڑیوں نے گیند کو خوبصورتی سے جال میں پہنچا کر شائقین کو ا پنے سحر میں مبتلا کردیا ۔

میگا ایونٹ میں فٹ بال کے دیوانوں نے بہترین گول دیکھے، برازیلین کھلاڑی رچرلیسن کے حریف سربیا کے خلاف شاندار گول نے سب کو حیران کردیا ، سعودی کھلاڑی سلیم الدوسری نے حریف ارجنٹائن کے خلاف فیصلہ کن گول کر کے شائقین فٹبال کو اپنے سحر میں مبتلا کردیا ۔

اسی طرح ارجنٹائن کے اینزو فرنینڈس کا میکسیکو کے خلاف گول لاجواب تھا ۔

فٹبال ورلڈکپ میں میکسیکو کے لوئس شاویزنے سعودی عرب کے خلاف گیند جال میں پہنچا کر جہاں سب کو اپنا گرویدہ بنا لیا وہیں فرانس کے کیلن مباپے کا پولینڈ کے خلاف گول بھی شائقین کے ذہن میں نقش ہو گیا۔