فیفا ورلڈ کپ 2022 : مراکش کو شکست، فرانس نے فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا

Published On 15 December,2022 02:18 am

دوحا : (ویب ڈیسک ) فیفا ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل معرکے میں فرانس نے مراکش کو شکست دے کر میگا ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

قطر کے البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانسیسی ٹیم نے حریف مراکش کو دو صفر سے شکست دے کر فائنل میں رسائی یقینی بنائی۔

فاتح ٹیم کی جانب سے کھیل کے پانچویں منٹ میں تھیو ہرنینڈز نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جبکہ 79 ویں منٹ میں رینڈل کولو موانی نے دوسرا گول کرے ٹیم کی پوزیشن مزید مستحکم کی۔

فرانس اور ارجنٹائن کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل ٹاکرا اتوار کو ہوگا۔