دوحہ (ویب ڈیسک ) قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن فرانس نے مراکش کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ۔
فرانس نےسیمی فائنل میں مراکش کو دو صفر سے شکست دی ، فرانس کی جانب سے پہلا گول تھیو ہرنانڈس نے میچ کے پانچویں منٹ میں کیا ، دوسرا گول رینڈل کولوموآنی نے 79 ویں منٹ میں کیا۔
مراکش نے آخری چند منٹوں میں تابڑ توڑ حملے کیے مگر ناکام رہے اور میچ دوصفر سے فرانس کی جیت پر ختم ہوا۔
میچ کے بعد فرانس کے اسٹار فٹبالر مباپے اور مراکش کے کھلاڑی حکیمی کے درمیان شرٹس کا تبادلہ ہوا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا گیا کہ میچ کے بعد مباپے نے حکیمی کو گلے لگایا اور پھر دونوں کھلاڑیوں نے اپنی شرٹس ایک دوسرے کو دیں۔
Brothers!
— Mimi Fawaz (@MimosaFawaz) December 14, 2022
Mbappe and Hakimk exchanging jerseys after the match. #FIFAWorldCup
pic.twitter.com/3CmTAYIxZo
بعدازاں مباپے نے حکیمی کی شرٹ پہن لی جبکہ حکیمی مباپے کی شرٹ پہنے ہوئے دیکھے گئے۔
Mbappe and Hakimi swapped shirts after the game ♥️ pic.twitter.com/Iqm7wqXPK3
— SPORTbible (@sportbible) December 14, 2022
یاد رہے کہ دونوں کھلاڑی کافی اچھے دوست اور فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین( پی ایس جی) کی جانب سے کھیلتے ہیں ۔