قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں ہونیوالے بڑے اپ سیٹ

Published On 16 December,2022 11:51 am

لاہور : (جہانزیب ظفر ) دنیائے فٹبال کا نیا حکمران کون ہوگا ؟ اس کا سب کو بے چینی سے انتظار ہے ، اس ایونٹ میں کئی اپ سیٹ ہوئے اور بہت سے غیر معروف کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیموں نے ورلڈ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر مو جو د ٹیموں کو شکست دے کر سب کو حیران کر دیا ۔

قطر میں جاری22 واں فیفا ورلڈ کپ اپ سیٹ سے بھر پور رہا، جس میں کئی نامور ٹیموں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ، سعودی عرب نے ارجنٹائن کو دو ایک سے ہرا کر سب کو حیران کر دیا جبکہ تیونس نے د فاعی چیمپئن فرانس کو ایک صفر کی شکست سے دوچار کیا ۔

اسی طرح مراکش نے سابق عالمی چیمپئن اسپین کو پنلٹی شوٹ آؤٹ پر ہرا کر ورلڈ کپ سے باہر کردیا، ایونٹ کی ہاٹ فیورٹ ٹیم 5بار کی عالمی چیمپئن ٹیم برازیل بھی سپر فور تک رسائی حاصل نہ کرسکی ۔

فٹبال کے عالمی مقابلے میں کروشیا نے برازیل کو ہرا کر جہاں میگا ایونٹ سے باہر کیا وہیں مراکش نے رونالڈو کی ٹیم پرتگال کو کوارٹر فائنل میں شکست دے کر سب کے دل جیت لیے ، اس شاندار جیت پر دنیا بھر میں شائقین فٹبال نے جشن منایا۔