شاہین شاہ آفریدی نے لیونل میسی کو اپنا پسندیدہ فٹبالر قرار دے دیا

Published On 18 December,2022 01:04 am

لاہور : (ویب ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے لیونل میسی کو اپنا پسندیدہ فٹبالر قرار دے دیا۔

فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں فاسٹ بولر نے بتایا کہ دنیا کے معروف فٹبالر اور ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے کھلاڑی لیونل میسی ان کے پسندیدہ فٹبالر ہیں۔

انسٹا گرام پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پی ایس ایل 8 کی ڈرافٹنگ کے موقع پر خاتون صحافی قومی فاسٹ بولر سے سوال پوچھتی ہے کہ انہیں ارجنٹائن کے کھلاڑی لیونل میسی اور پرتگال کے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو میں سے زیادہ کون پسند ہے جس کے جواب میں شاہین میسی کا نام لیتےہیں اور فیفا ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں انکی ٹیم ارجنٹائن کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
 

Advertisement