دوحہ (دنیا نیوز) قطر میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کا فائنل سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوگیا،ارجنٹینا اور دفاعی چیمپئن فرانس کے درمیان جاری میچ 2-2 گول سے برابرہوگیا۔
لائنل میسی نے پینالٹی کک ملنے پر فرانس کے خلاف پہلا گول کیا۔ جبکہ 36 ویں منٹ میں ارجنٹینا کی طرف سے دوسرا گول اینجل ڈی ماریا نے کیا۔
Goals from Messi and Di Maria give Argentina a half-time lead! #FIFAWorldCup | #Qatar2022
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) December 18, 2022
فائنل میں مدمقابل ارجنٹینا اور فرانس کی ٹیمیں دو دو بار ٹرافی جیت چکی ہیں، ارجنٹینا چھٹی بار جب کہ فرانس نے چوتھی بار عالمی کپ کا فائنل کھیل رہا ہے۔
ورلڈ کپ 2018 میں جب دونوں ٹیموں کا سامنا ہوا تو میچ فرانس نے چار تین سے جیتا، عالمی ریکنگ میں ارجنٹینا کا تیسرا اور فرانس کا چوتھا نمبر ہے۔
ارجنٹینا نے دو مرتبہ 1978 اور1986 میں ٹرافی اٹھائی جب کہ فرانس نے 1998 اور 2018 میں ورلڈ کپ جیتا۔