ہاکی ورلڈ کپ میں آج مزید چار میچز کا فیصلہ ہوگا

Published On 19 January,2023 02:03 am

نئی دہلی : ( ویب ڈیسک ) بھارت میں جاری ہاکی ورلڈ کپ 2023 میں 19 جنوری ( آج ) کو مزید چار میچز کا فیصلہ ہو گا۔

رپورٹ کے مطابق ایک روز آرام کے بعد آج پہلے میچ میں ملائیشیا اور نیوزی لینڈ ، دوسرے میچ میں نیدرلینڈز اور چلی ، تیسرے میچ میں سپین اور انگلینڈ جبکہ چوتھے میچ میں میزبان بھارت اور ویلز کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی۔

شیڈول کے مطابق گروپ سی کی ٹیمیں ملائیشیا اور نیوزی لینڈ کالینگا سٹیڈیم بھوبنیشور میں مدمقابل ہوں گی جبکہ دوسرا میچ بھی اسی میدان پر گروپ سی کی ٹیموں نیدرلینڈز اور چلی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تیسرے میچ میں گروپ ڈی کی ٹیمیں سپین اور انگلینڈ کالینگا سٹیڈیم بھوبنیشور میں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ بھارت اور ویلز کے درمیان چوتھا میچ بھی اسی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement