معروف برازیلین فٹبالر ڈینی الویز جنسی ہراسانی کےالزام میں گرفتار

معروف برازیلین فٹبالر ڈینی الویز جنسی ہراسانی کےالزام میں گرفتار

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے ہسپانوی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ 31 دسمبر کو بارسلونا کے نائٹ کلب میں پیش آیا تھا ، ڈینی الویز کو پولیس نے تفتیش کیلئے حراست میں لیا ہے ، عدالت نے فٹبالر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے انکی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

برازیلین فٹبالر اس وقت میکسیکو کے کلب پوماس کے ساتھ کھیل رہے ہیں تاہم واقعے کے بعد کلب نے ان کے ساتھ معاہدہ فوری طور پر ختم کردیا ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہسپانوی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی کوئی تفصیلات نہیں بتا سکتے ، اس واقعے پر مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔

39 سالہ فٹبالر نے اپنے اوپر لگائے جانیوالے تمام الزامات کی تردید کی ہے ۔

ڈینی الویز کا شمار دنیا کے کامیاب ترین فٹبالرز میں ہوتا ہے، انہوں نے اپنے طویل کیریئر میں بارسلونا، یووینٹس اور پیرس سینٹ جرمین سمیت کئی دیگر مہنگے کلبوں کے ساتھ بڑے ٹائٹل میں کامیابی اپنے نام کی ہے ۔