ہاکی ورلڈکپ : نیوزی لینڈ نے بھارت کوشکست دے کرٹورنامنٹ سے باہرکردیا

Published On 23 January,2023 08:36 am

نیودہلی : (ویب ڈیسک ) ہاکی ورلڈ کپ جیتنے کا خواب حقیقت نہ بن سکا ، بھارت کو ناک آؤٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

بھارت کے شہر بھوبنیشور میں کھیلے گئے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2023 کے ناک آوٹ مرحلے میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 4-5 سے شکست دے دی ۔

دونوں ٹیمو ں کے درمیان مقررہ وقت میں مقابلہ 3۔3 گول سے برابررہا تاہم میچ کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے پنالٹی شوٹ آؤٹ کا سہارا لیا گیا۔

بھارت کے خلاف کامیابی کے بعد نیوزی لینڈ ہاکی ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے ۔

ہاکی ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل 24 جنوری کو نیوزی لینڈ اور بیلجیئم کے درمیان کھیلا جائے گا۔
 

Advertisement