نیشنل چیلنج کپ : کے آر ایل، نیوی اور پاک افغان چمن اپنے میچز میں کامیاب

Published On 25 January,2023 01:15 am

راولپنڈی : ( ویب ڈیسک ) پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف ) کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے نیشنل چیلنج کپ 2023 ء کے افتتاحی روز کے آر ایل ، پاکستان نیوی اور پاک افغان چمن نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کر لی۔

پی ایف ایف کے مطابق کے آر ایل نے پی او ایچ واہ ، پاکستان نیوی نے پولیس اور پاک افغان چمن نے نمسو ایف سی کو شکست دے کر کامیابی سمیٹی۔

آر ایل گراؤنڈ راولپنڈی میں کھیلے گئے ایونٹ کے میچ میں میزبان ٹیم کے آر ایل نے پی او ایچ واہ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-7 سے ہرایا ، فاتح ٹیم کی طرف سے معین نے ہیٹ ٹرک سکور کی ۔

کے پی ٹی گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نیوی نے پولیس کے خلاف 0-1 سے کامیابی حاصل کی ، فاتح ٹیم کی طرف سے واحد گول نعمان نے کیا ۔

عیسیٰ خان سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاک افغان چمن نے نمسو ایف سی کو ایک کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دی ، اشرف نے فاتح ٹیم کی طرف سے ہیٹ ٹرک سکور کی۔ 

Advertisement