اشرف حکیمی جوائے ایوارڈز میں سپورٹس مین آف دی ایئر قرار

اشرف حکیمی جوائے ایوارڈز میں سپورٹس مین آف دی ایئر قرار

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مراکشی سٹار اشرف حکیمی جوائے ایوارڈز 2022 کیلئے سپورٹس مین آف دی ایئر کیلئے نامزد ہوئےتھے جو کہ عرب دنیا میں ایوارڈز کی سب سے بڑی تقریب تھی، تقریب کے دوران مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی کھیلوں کی شخصیات کو ایوارڈز پیش کیے گئے۔

اس موقع پر اشرف حکیمی کا کہنا تھا کہ اپنے ملک سمیت سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے اتنی عزت دی اور میں یہاں اپنی والدہ کے ساتھ آنے پر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔

خیال رہے کہ اشرف حکیمی نے فیفا ورلڈکپ 2022 کے گروپ میچز میں بیلجیم کیخلاف ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔