پاکستان اور فلسطین کی ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ کے فائنل میں رسائی

Published On 01 February,2023 01:28 am

اسلام آباد : ( ویب ڈیسک ) پاکستان اورفلسطین کی بیس بال ٹیموں نے ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ 2023ء کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا، فلسطین نے بنگلہ دیش جبکہ پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیراہتمام پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں فلسطین نے بنگلہ دیش کو 3 کے مقابلے میں 14رنز سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی۔

ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں میزبان پاکستان نے دفاعی چیمپین سری لنکا کو ایک کے مقابلے میں 16رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

ایونٹ کا فائنل پاکستان اور فلسطین کے درمیان آج کھیلا جائے گا۔ 

Advertisement