نیشنل چیلنج کپ : ایشیا گھی ملز ، ماشا یونائیٹڈ، واپڈا اور پی اے ایف اپنے میچز میں کامیاب

Published On 02 February,2023 01:06 am

راولپنڈی : ( ویب ڈیسک ) پاکستان فٹبال فیڈریشن ( پی ایف ایف ) کے زیر اہتمام جاری نیشنل چیلنج کپ 2023 میں ایشیا گھی ملز، ماشا یونائیٹڈ ، واپڈا اور پی اے ایف نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کر لی۔

پی ایف ایف کے مطابق گلزار صادق سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ایشیا گھی ملز نے پاکستان ریلوے کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی، فاتح ٹیم کی طرف سے فرید، جمیل اور حسن نے ایک، ایک گول سکور کیا۔

پینتھر گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ماشا یونائیٹڈ نے ایس اے فارمز کے خلاف 2-4 گولزسے کامیابی حاصل کی ، اکرام نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول سکور کئے ۔

فیم فٹبال گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں واپڈا نے سیف ٹیکسٹائل کو 0-5 سے زیر کیا ، شائق دوست نے شاندار ہیٹ ٹرک سکور کر کے واپڈا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

تماس سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پی اے ایف نے میمسنز کے خلاف ایک کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی سمیٹی، صمد، عیسیٰ اور مجاہد نے ایک، ایک گول کیا۔

Advertisement