اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان فٹبال فیڈریشن ( پی ایف ایف ) کے زیر اہتمام جاری نیشنل چیلنج کپ میں ایس اے گارڈنز اور پاکستان واپڈا کا مقابلہ برابر رہا جبکہ پولیس نے پاکستان نیوی کو شکست دیدی۔
پی ایف ایف کے مطابق ایس اے گارڈنز اور پاکستان واپڈا کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر رہا، ایس اے گارڈنز فٹ بال کلب کی جانب سے عمر سعید نے واحد گول سکور کیا۔
دوسری جانب کے پی ٹی سٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ اے کے اہم میچ میں پولیس نے پاکستان نیوی کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے شکست دے دی۔
میچ کے پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول سکور نہ کر سکی تاہم دوسرے ہاف کے پہلے ہی منٹ میں پولیس کے حسنین نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک قائم رہی۔